نئی دہلی ۔ نوٹ بندی کے مد نظرعام لوگوں کو ہو رہی سخت دشواریوں کے پیش نظر
حکومت نے 1000-500 کے پرانے نوٹوں کو ضروری خدمات کے لئے استعمال کئے جانے
کی حد 14 نومبر سے بڑھا کر 24 نومبر کردی ہے۔ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر
اتوار کی رات نوٹ بندی کو لے کر ایک اہم میٹنگ ہوئی۔ اس میٹنگ میں سینئر
وزرا اور اعلیٰ افسران شامل ہوئے۔ میٹنگ میں نوٹ بندی سے پیدا شدہ حالات کا
جائزہ لیا گیا۔
میٹنگ میں ملک
میں نوٹ بندی کے بعد پیسوں کی کمی کی وجہ سے لوگوں میں بڑھتی
ناراضگی اور غصے کے بارے میں بحث کی گئی۔ پی ایم مودی نے اس میٹنگ میں ان
اقدامات کے بارے میں تفصیل سے بات کی جو کیش کی سپلائی کو بہتر بنانے کے
لئے اٹھائے گئے ہیں۔ 500 اور 1000 کے پرانے نوٹ ضروری خدمات میں قبول کئے
جانے کی حد 14 نومبر سے بڑھا کر 24 نومبر کی آدھی رات تک کر دی گئی ہے۔
بینکوں کو کم سے کم 50 ہزار روپے تک کیش لمٹ بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔